14 جولائی 2014 - 15:11
نواسہ رسول حضرت امام حسن عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت پر ایران میں جشن

کريم اہل بيت نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت پر پورا اسلامي جمہوريہ ايران سراپا جشن و سرور ہے-

ابنا: امام حسن مجتبي عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کي مناسبت سے ايران کے سبھي چھوٹے بڑے شہروں ميں مختلف مقامات پر جشن کا سلسلہ جاري ہے جبکہ اس پرمسرت موقع پر ملک کي آٹھ ہزار مسجدوں ميں خصوصي جشن کا اہتمام کيا گيا ہے-

امام حسن مجتبي عليہ السلام کے يوم ولادت کے مرکزي جشن مشہد مقدس ميں حضرت امام رضاعليہ السلام اور اسي طرح قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا کے روضے ميں منعقد ہوئے اور يہ سلسلہ اس وقت بھي جاري ہے - اس مناسبت سے منعقدہ جشن ميں جہاں مداحان اہليبت عصمت و طہارت نے امام حسن عليہ السلام کي شان ميں نذرانہ عقيدت پيش کيا وہيں ، دعاو مناجات خاص طورپر معروف دعا ، دعائے ابوحمزہ ثمالي بھي پڑھي گئي - پاکستان اور ہندوستان کے سبھي چھوٹے بڑے شہروں سے خبريں ملي ہيں کہ نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کے يوم ولادت پر محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاري ہے- امام حسن مجتبي پندرہ رمضان المبارک تين ہجري قمري کو مدينہ منورہ ميں اس دنيا ميں تشريف لائے- آپ حضرت علي و جناب فاطمہ سلام اللہ عليھما کے کاشانہ عصمت کے پہلے چراغ تھے –
.......

/169